ابھی تک نیا پاکستان نظر نہیں آیا، ٹیکس نہ دینے والوں کو کوئی رعایت نہیں دینی چاہیئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین

بدھ 26 ستمبر 2018 17:57

ابھی تک نیا پاکستان نظر نہیں آیا، ٹیکس نہ دینے والوں کو کوئی رعایت نہیں دینی چاہیئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ابھی تک نیا پاکستان نظر نہیں آیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرررہے تھے۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیا گیا ہے کیا بہتری آسکتی ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ منی بجٹ منی کرپشن ہے بجٹ میں ٹیکس نہ دینے والوں کو چھوٹ دی گئی۔ جس سے کنسٹریکشن مافیا جیت گئی ہے۔ ٹیکس نہ دینے والوں کو کوئی رعایت نہیں دینی چاہیئے۔ جو ٹیکس دیتے ہیں ان کو فائدہ ملنا چاہیئے تاکے بلیک اکانومی پر کنٹرول کیا جاسکے۔ایک سوال پر کہ نئی حکومت جیسے ہی آئی بہت یو ٹرن لیئے گئے کیا جو چل رہا ہے درست چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ ابھی تک تو نیا پاکستان نظر نہیں آرہا۔ صحافی نے سوال کیا کہ تھر میں قہط ہے لیکن وفاق تھر کو چھوڑ کر افغانستان گندم بھیج رہا ہے کیا وہ جان بھوج کر سندھ حکومت کو نظر انداز کرہی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں۔ ایک صحافی کے سوال پر پاکستان میں غیر قانونی مقیم برمی بنگالی اور افغانیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیا درست فیصلہ ہی ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ یہ فیصلہ اسمبلی اور پارلیمینٹ کو کرنا چاہیئے۔ کیونکہ یہ ایک قومی معاملہ ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں