گورنرسندھ عمران اسماعیل سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو اور جنرل سکریٹری حلیم عادل شیخ شامل تھے ،ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل پر غور کیا گیا موجودہ حکومت عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے پر عزم ہے اس ضمن میں منتخب عوامی نمائندے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،گورنرسندھ

بدھ 26 ستمبر 2018 18:20

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) گورنر سندھ سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو اور جنرل سکریٹری حلیم عادل شیخ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال ،صوبہ کی ترقیاتی ضروریات،عوامی مسائل کے جلد از جلد حل ،کم ترقی یافتہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں کے آغاز و تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے پر عزم ہے اس ضمن میں منتخب عوامی نمائندے علاقائی مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں تاکہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جا سکے ،صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں تمام جماعتوں کی آرا کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صوبہ کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں، وزیر اعظم کے حالیہ دورہ کراچی میں بھی صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا گیا صوبہ کی ترقی کے لئے یکساں مواقع کی دستیابی اور عوام کا معیار زندگی بلد تفریق بلند کرنے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں