کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جو کہ افسوسناک ہیں، پولیس سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے، حلیم عادل شیخ

بدھ 26 ستمبر 2018 18:33

کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جو کہ افسوسناک ہیں، پولیس سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے، حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پی ٹی آئی کے پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ سہراب گوٹھ میں ایک ماہ قبل اغوا ہونے کے بعد لاش ملنے والے بچے ریحان ولد سبحان کی جنازہ نماز میں شرکت کی، جنازہ نمازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی لوگوں و شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بچوں کی اغوا کی بڑھتی ہوئے واقعات افسوس ناک ہیں، سندھ حکومت کی روایتی سستی کی وجہ سے نا جانے کتنے مائوں کی گودیں اجڑ چکی ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ بیان بازی چھوڑیں اب عملی کام کر کے دکھائیں انہوں نے مزید کہا بچوں کے اغوا کے مقدمات تودرج کردیئے جاتے ہیں لیکن پولیس روایتی سستی کی وجہ سے بچے بازیاب نہیں ہوپارہے ہیں گزشتہ روز نیو کراچی سے بچہ اغوا ہوا علاقہ مکینوں کے احتجاج پر بچہ مل گیا مگر یہ بسم اللہ خان کا بچہ نہ ملنا کس کی نااہلی ہے، انہوں نے کہا اب ایسا نہیں چلنے دیں گے، آئی سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کرے اور کراچی میں بڑھتی ہوئے واقعات کے روکتھام کے لئے ٹاسک فورس بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پوری سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں ہر مسائل کا حل چاہتے ہیں، سندھ حکومت اگر توجہ نہیں دے گی تو سخت احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو اور جنرل سکریٹری حلیم عادل شیخ کی گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اہم ملاقات کی ملاقات میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال،صوبہ کی ترقیاتی ضروریات،عوامی مسائل کے جلد از جلد حل،کم ترقی یافتہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں کے آغاز و تکمیل پر گفتگو کی جبکہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تبالہ خیال کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں