ہچیسن پورٹس پاکستان نے کراچی میں ویسل ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 26 ستمبر 2018 18:33

ہچیسن پورٹس پاکستان نے کراچی میں ویسل ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان میں گہرے پانی کے پہلے کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے کراچی میں بڑے کارگو جہاز سے کنٹینرز ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ٹرمینل آپریٹر نے 8652 ٹی ای یوز (TEUs) کے حامل لنگر انداز جہاز ہیونڈائی بریو (Hyundai Brave)سے 27 گھنٹے میں 5862 مووز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کراچی میں جہاز کے قیام کے دوران ٹرمینل پر ویسل آپریٹنگ ریٹ (VOR) فی گھنٹہ 212.16کنٹینرز مووزرہا اور گراس کرین ریٹ (GCR) فی گھنٹہ 35 کنٹینر مووزرہا۔

ہچیسن پورٹس پاکستان ملک کی سب سے جدید ترین کنٹینر پورٹ ہے۔ پاکستان میں گہرے پانی کا یہ واحد ٹرمینل ہے جو دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی ہینڈلنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سہولت گاہ کی تکمیل سے ٹرمینل کی سالانہ مجموعی گنجائش 3.2 ملین ٹی ای یوز (TEUs)ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ٹرمینل آپریٹر نے گزشتہ سال ستمبر میں بھی ملکی سطح پر ویسل ہینڈلنگ کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

اس دوران ٹرمینل آپریٹر نی8562ٹی ای یوز (TEUs)کے حامل لنگر انداز جہاز ہیونڈائی کاریج / 064E سے صرف 13گھنٹوں کے اندر2683 کنٹینر مووزکی ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ اس دوران ٹرمینل پر ویسل آپریٹنگ ریٹ (VOR) فی گھنٹہ 203.4کنٹینرز مووز رہا اور گراس کرین ریٹ (GCR) فی گھنٹہ 32.3 کنٹینر مووزرہا۔ جہاز سے مجموعی طور پر 3501ٹی ای یوز (TEUs)ہینڈل کئے گئے۔

9 دسمبر 2016سے اپنے ٹیسٹ آپریشنز کے آغاز کے بعد ہچیسن پورٹس پاکستان قومی سطح پر چار بار بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور بزنس یونٹ ہیڈ کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا، "جب ہم نے پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کیا تو ہم نے یہ ہدف طے کیا کہ عالمی سطح کی کارکردگی اور معیار فراہم کیا جائے۔

اپنے آپریشنز کے دو سال کے اندر ہی ہم نے پاکستان میں نہ صرف شپنگ کے عالمی معیار پر کامیابی سے عمل درآمد کیا ہے بلکہ ہم مسلسل اپنے آپریشنز میں بہتری لانے کے ساتھ مزید وسعت بھی لارہے ہیں۔ ہچیسن پورٹس پاکستان جنوبی ایشیاء کے انتہائی جدید ترین کنٹینر ٹرمینلز میں سے ایک ہے جو جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور کنٹینر ہینڈلنگ آلات پر چلایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی انتہائی باصلاحیت ٹیم کی مددسے پاکستان میں تجارتی ترقی میں معاونت جاری رکھیں گے۔ "

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں