سابق گورنرسندھ معروف طبیب حکیم محمد سعید کو جہاں فانی سے رخصت ہو ئے 20سال بیت گئے

پیر 15 اکتوبر 2018 14:02

سابق گورنرسندھ معروف طبیب حکیم محمد سعید کو جہاں فانی سے رخصت ہو ئے 20سال بیت گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سابق گورنرسندھ معروف طبیب حکیم محمد سعید کو جہاں فانی سے رخصت ہو ئے 20سال بیت گئے ان کی20ویں برسی کل17اکتوبر کو منائی جائے گی انہیں 17اکتوبر 1998ء کو کراچی میں فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا حکیم محمد سعید پاکستان کے ایک مایہ ناز طبیب تھے شعبہ حکمت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں طب و حکمت عالمی ادب کے تراجم اسلام اور دیگر موضوعات پر انہوں نے 200سے زائد کتب تصنیف کیں حکیم سعید کو ان کی شاندار خدمات کے صلہ میں ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نواز جا چکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں