آصف زرداری کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

امیدواروں کی کامیابی کارکنان کی محبت کا نتیجہ ہے، پی پی کے منتخب نمائندے اپنی توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز رکھیں، سابق صدر

پیر 15 اکتوبر 2018 15:17

آصف زرداری کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کارکنان کی محبت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 14اکتوبرکوہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 خیرپور سے پیپلزپارٹی کے سید احمد رضا اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87کراچی سے ساجد جوکھیو نے کامیابی حاصل کی۔آصف زرداری نے کہاکہ امیدواروں کی کامیابی کارکنان کی محبت کا نتیجہ ہے، پی پی کے منتخب نمائندے اپنی توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز رکھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں