مسلم لیگ (ق)سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کی ضمنی انتخابات میں چوہدری مونسں الہی اور چوہدری سالک حسین کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمبارک

پیر 15 اکتوبر 2018 15:21

مسلم لیگ (ق)سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کی ضمنی انتخابات میں چوہدری مونسں الہی اور چوہدری سالک حسین کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمبارک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ق)کے چوہدری مونسں الہی اور چوہدری سالک حسین کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارک دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ کی قوت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس سے مسلم لیگ(ق)ملک بھر کے عوام کی نمائندگی کرے گی ۔

(جاری ہے)

صادق شیخ نے مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کو بھی اس کامیابی کو انکی جدوجہد کا ثمر قرار دیا ہے۔ صادق شیخ نے کہا کہ انشا اللہ چوہدری مونسں الہی اور چوہدری سالک حسین پر عوام نے جواعتماد کا اظہار کیا اس کو وہ پورا کریں گے اور انکے مسائل کو حل کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں