شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،

ملک کی سالمیت پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ ماضی میں حکومتی اداروں کے ساتھ کھلواڑ ہوا پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے، ڈو مور نہیں سنیں گے، شہریار آفری کا کراچی چیمبرمیں خطاب

پیر 15 اکتوبر 2018 15:30

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ملک کی سالمیت پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، ماضی میں حکومتی اداروں کے ساتھ کھلواڑ ہوا۔پیرکوکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے، ڈو مور نہیں سنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو عزت دینا ریاست کی ذمے داری ہے، میری وزارت کے ذیل میں 18 محکمے ہیں۔ میرے محکموں کے افراد بزنس کمیونٹی کے ساتھ بیٹھیں گے۔ بزنس کمیونٹی سے مشاورت کے بغیر فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امن و امان سمیت تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

جن کو عوام نے منتخب کیا ان کو وفاقی حکومت عزت دے گی۔ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ہمارا اختیار نہیں ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر صورتحال کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، سب کو پتہ ہے کراچی، بنوں سمیت جیلوں میں کیا ہوتا رہا ہے۔ صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے لازمی ہے تمام لوگوں سے بات کی جائے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ سیاحت، نیشنل سیکیورٹی اور ایکشن پلان حکومت کے پلان کا حصہ ہے، ہم نے دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، انہیں اپنی طاقت کا بتانا ہے۔

جب پاکستان کو اپنا سمجھ کر سب کو گلے لگائیں گے تو حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات، سیاحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس کو باور کرواتا ہوں میں آپ سے رابطے میں رہوں گا۔ محکمہ داخلہ سے متعلق تمام معاملات پر آپ سے مشاورت ہوگی۔وزیر مملکت نے کہا کہ معاشی طور پر جو لوگ مقروض ہو، ان کی آزادی صلب ہوجاتی ہے۔

جب گھر کو دیوالیہ بنا دیا جائے تو ملک ترقی کیسے کرے گا جب کسی پر برا وقت آتا ہے تو وہ شخص اور زیادہ محنت کرتا ہے، ملک اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی۔تقریب سے کراچی چیمبرکے صدر جنیدماکڈا،معروف تاجر رہنماسراج قاسم تیلی،زبیرموتی والا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر راجروصنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں