پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک 2018 کا آغاز کر دیا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 15:35

پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک 2018 کا آغاز کر دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک 2018 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک 2018 کا آغازہوگیا ہے، مشق کاافتتاحی اجلاس پیرکو پی این ایس جوہر میں منعقد کیا گیا تھاجہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

مشق میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس سمیت پاکستان آرمی، ائیر فورس اور میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی حصہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ وزارت دفاع، وزارت داخلہ و خارجہ اور فنانس منسٹری کے نمائندے بھی مشق کا حصہ ہوں گے۔مشق کا بنیادی مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہیاور دیگر مسلح افواج کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا بھی ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق کی بدولت خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں