ضمنی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اہمیت کم ہوگئی

ایم کیو ایم کو حکومت سے نہیں نکالیں گے اور ہم کسی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئینگے،پی ٹی آئی ذرائع

پیر 15 اکتوبر 2018 16:22

ضمنی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اہمیت کم ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضمنی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اہمیت کم ہوگئی۔ متحدہ کی قومی اسمبلی میں 6نشستیں تھیں اور اس نے عمران خان کی حمایت کی تھی۔ تاہم ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو4 اور اس کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کو 2نشستیں ملی ہیں۔ اس طرح انہیں 6نشستیں مل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقی247 میں 21 اکتوبر کو الیکشن ہوں جس میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے۔ اس نشست پر ڈاکٹر عارف علوی کامیاب ہوئے تھے۔ اور صدارتی انتخابات سے قبل یہ نشست چھوڑ دی تھی۔ اس طرح 7نشستیں ہوجائینگی تاہم پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت سے نہیں نکالیں گے اور ہم کسی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں