وفاق او ر سندھ حکومت کے درمیان ملزمان کاقومی سطح پرڈیٹاقائم کرنے پراتفاق

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ، نادرااورسندھ پولیس میں ملازمین کی تصدیق سے متعلق ہم آہنگی بڑھانے پراتفاق

پیر 15 اکتوبر 2018 17:53

وفاق او ر سندھ حکومت کے درمیان ملزمان کاقومی سطح پرڈیٹاقائم کرنے پراتفاق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیراعلی سندھ اوروزیرمملکت برائے داخلہ نے دہشت گردی اورجرائم میں ملوث ملزمان کاقومی سطح پرڈیٹاقائم کرنے پراتفاق کرلیا،ملزمان کی شناخت کے لیے قومی سطح کا ڈیٹا پولیس اورنادرا کے تعاون سے تیارکیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ اوروزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کے مابین وزیراعلی ہاس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام، پرنسپل سیکریٹری سجاد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ کبیر قاضی بھی موجودتھے،ملاقات میں نادرااورسندھ پولیس میں ملازمین کی تصدیق سے متعلق ہم آہنگی بڑھانے پراتفاق کیاگیا،وزیراعلی سندھ نے کراچی میں امن کے قیام میں رینجرزاورپولیس کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ پولیس ،رینجرزکے 2200جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،اس موقع پرشہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،ملاقات میں ملزمان کی شناخت کیلئے سندھ پولیس اورنادراکے ساتھ مل کرکام کرنیپراتفاق کیاگیا جبکہ دہشت گردی اورجرائم میں ملوث ملزمان کاقومی سطح پرڈیٹاقائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ہماری جدوجہد اور پولیس و رینجرز کی بدولت کراچی میں امن بحال ہوا،بہترین امن و امان کی باعث پرامن ضمنی انتخابات ہوئے ہیں،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے سندھ حکومت کو جرائم کی روک تھام سے متعلق بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں