گورنرسندھ نے کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزرا سے حلف لیا

نئے وزرا میں عبد الباری پتافی، اویس قادر شاہ ، غلام مرتضیٰ بلوچ اور تیمور تالپورشامل ہیں

پیر 15 اکتوبر 2018 20:19

گورنرسندھ نے کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزرا سے حلف لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 4 نئے وزرا عبد الباری پتافی، اویس قادر شاہ ، غلام مرتضیٰ بلوچ اور تیمور تالپورسے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد گورنرہائوس میں ہو ا جس کے نظامت کے فرائض قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ محمدوسیم نے ادا کئے ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ،مختلف شعبہ جات کے سیکریٹریز اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں