کراچی، گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی گورنرہائوس میں ملاقات

ملاقات میں عصر حاضر کے مطابق دفاعی پیداوار ، پاکستانی دفاعی مصنوعات کی نمائش سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 20:35

کراچی، گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال  کی گورنرہائوس میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں عصر حاضر کے مطابق دفاعی پیداوار ، پاکستانی دفاعی مصنوعات کی نمائش سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار اہم قومی خدمت انجام دے رہا ہے ،آئیڈیاز نمائش کے ذریعہ پاکستانی دفاعی صنعت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا گیا جس سے پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ بھی ہورہا ہے جو کہ خوش آئند ہے اس طرح کی مزید دفاعی نمائشوں کے انعقاد سے ہم بھاری زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوا ر زبیدہ جلال نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 ء کے کامیاب انعقاد کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جارہے ہیں ، پاکستان کی دفاعی مصنوعات اپنے معیا ر کے باعث دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے ۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں