گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی ملاقات

پیر 15 اکتوبر 2018 23:05

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عصر حاضر کے مطابق دفاعی پیداوار، پاکستانی دفاعی مصنوعات کی نمائش سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو گورنر ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار اہم قومی خدمت انجام دے رہا ہے، آئیڈیاز نمائش کے ذریعے پاکستانی دفاعی صنعت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا گیا جس سے پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ بھی ہورہا ہے جو کہ خوش آئند ہے، اس طرح کی مزید دفاعی نمائشوں کے انعقاد سے ہم بھاری زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوا ر زبیدہ جلال نے کہا کہ آئیڈیاز 2018ء کے کامیاب انعقاد کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جارہے ہیں، پاکستان کی دفاعی مصنوعات اپنے معیار کے باعث دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں