انور مجید کی درخواست کے جواب کیلئے ایف آئی اے نے مہلت لے لی،

عدالت نے تفتیشی افسرکو20نومبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

منگل 16 اکتوبر 2018 13:53

انور مجید کی درخواست کے جواب کیلئے ایف آئی اے نے مہلت لے لی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے،عدالت نے تفتیشی افسرکو20نومبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں انور مجید کی جانب سے ایف آئی اے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

ایف آئی اے نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر نجف مرزا کو 20 نومبر کو طلب کرلیا۔انور مجید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اس لیے ادارے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں انور مجید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے ان کے خلاف زیر التوا انکوائری کی بھی تفصیلات مانگی جائیں۔

واضح رہے ایف آئی اینے جعلی بینک اکائونٹس کیس کے ملزمان میں سے اہم ملزم قرار دیئے گئے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے بیٹے خواجہ عبدالغنی مجید کو گرفتار کیا تھا ۔ایف آئی اے جعلی بینک اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جب کہ تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکائونٹس سامنے آچکے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں