کراچی میں پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ تقریب کا آغاز کردیا گیا

مہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو21 توپوں کی سلامی دی گئی ،ْپریڈ کا معائنہ کیا عالمی دہشتگردی اور بحری قذاقوں کے خلاف پاکستان بحریہ نے اہم کردار ادا کیا ہے ،ْپاک ترکی تعلقات پر ہمیں فخر ہے ،ْعارف علوی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) کراچی میں پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ تقریب کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے شرکت کی۔دوران تقریب مہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو21 توپوں کی سلامی دی گئی بعد از انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

صدر عارف علوی نے پی این ایس معاون پاکستان نیوی ڈاک یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس معاون اپنی پیشہ ورانہ ذمیداریاں بھرپور انداز میں ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ہے جو کہ پاکستان نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

(جاری ہے)

عارف علوی کا کہنا تھا کہ عالمی دہشتگردی اور بحری قذاقوں کے خلاف پاکستان بحریہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاک ترکی تعلقات پر ہمیں فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے پہلے کمبیٹ سپورٹ جہاز کی کمیشننگ باعث فخر ہے۔اس دوران تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا گیا اورجہاز کو پی این ایس معاون کا نام دیا گیا ہے۔یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں