پی ٹی آئی کے مبران صوبائی وقومی اسمبلی کا آپس میں جھگڑا

حامیوں کی ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش، ایم این اے آفتاب جہانگیر گھونسوں سے خوفزدہ ہوکرگاڑی میں بیٹھ گئے، ایم پی اے رابستان کے حامیوں نے گاڑی پرگھونسے اور لاتیں ماریں،دونوں سے وضاحت طلب کریں گے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اکتوبر 2018 16:45

پی ٹی آئی کے مبران صوبائی وقومی اسمبلی کا آپس میں جھگڑا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے2 ممبران کا آپس میں جھگڑا ہوگیا، جس پر دونوں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی، ایم این اے آفتاب جہانگیراور ایم پی اے رابستان میں جھگڑا سرجانی تیسر ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر اور رکن صوبائی اسمبلی رابستان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

دونوں ارکان اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی کے نتیجہ میں حامی بھی ایک دوسرے کے ساتھ لڑ پڑے۔ دونوں ارکان اسمبلی کے حامیوں نے ایک دوسرے کو گھونسے اور لاتیں ماریں۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر مکوں سے بچنے کے لیے گاڑی میں بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث طیش میں آئے رابستان کے حامی ان کی گاڑی پر مکے اور لاتیں مارتے رہے۔

ایم این اے آفتاب جہانگیراور ایم پی اے رابستان کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا سرجانی تیسر ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی آفتاب جیانگیر کا کہنا ہے کہ میں نے اور رابستان نے آپس میں تنازع حل کرلیا تھا۔ تاہم مجھے نہیں معلوم کہ میری گاڑی پر حملہ کرنے والے کون افراد تھے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی پر حملہ آوروں کی تحقیقات کر رہا ہوں۔ تاہم رابستان کے حامیوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

دوسری جانب پارٹی کے سینئر رہنماء خرم شیر زمان نے دونوں سے وضاحت طلب کریں گے۔ واضح رہے رکن قو می اسمبلی آفتاب جہانگیر کراچی کے حلقہ این اے 252سے منتخب ہوئے تھے۔ اسی طرح رکن صوبائی اسمبلی بھی تحریک انصاف کے اہم رہنماء ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ سیاسی رہنما ایک دوسرے کا گریبان پکڑیں تو عام پاکستانی کا نقصان ہوگا۔

کراچی پوری دنیا کے لیے خیر کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ محروم طبقے کوعزت دیں گے، اپنی نا اہلی سے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کراچی کو یرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔ کوہاٹ کی سڑکیں کراچی سے کئی گناہ بہتر ہے، کراچی کوبہتر ین پیکیج ملے گا، شہرکواپنا سمجھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں