چار روپے یونٹ کا بوجھ عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا،مہنگائی کا طوفان آئے گا، مفتاح اسماعیل

لیگ کی حکومت پاور سیکٹر کا 10 سے بارہ ارب روپے کا خسارہ خود برداشت کرتی تھی، سابق وزیر خزانہ کا وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل

منگل 16 اکتوبر 2018 18:42

چار روپے یونٹ کا بوجھ عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا،مہنگائی کا طوفان آئے گا، مفتاح اسماعیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چار روپے یونٹ کا بوجھ عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا،مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی خسارہ کم کرنے کی بجائے اس کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گیا ہے کہ جو چیز مہنگی کرنی ہو اس کا جواز پچھلی حکومت پر جھوٹے الزامات لگا کر پیدا کیا جاتا ہے۔انہوں نے فواد چوہدری کی بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے عندیے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ن لیگ کی حکومت پاور سیکٹر کا 10 سے بارہ ارب روپے کا خسارہ خود برداشت کرتی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں