قائد ملت لیاقت علی خان کی زندگی پوری قوم کے لیئے مشعل راہ ہے، مصطفی کمال

منگل 16 اکتوبر 2018 23:13

قائد ملت لیاقت علی خان کی زندگی پوری قوم کے لیئے مشعل راہ ہے، مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ قائد ملت لیاقت علی خان کی زندگی پوری قوم کے لیئے مشعل راہ ہے اورقائد ملت لیاقت علی خان کے آخری الفاظ ان کی پاکستان اور دو قومی نظریہ کے ساتھ سچی وابستگی کا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

قائد ملت لیاقت علی خان کی 67 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوںنے کہاکہ لیاقت علی خان نے پاکستان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور پوری قوم لیاقت علی خان کی شہادت اور وطن کے لیئے دی گئیں ان کی قربانیوں پر آج بھی نازاں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں