کراچی کو ترغمال بنانے والوں سے کہتا ہوں قبلہ درست کرلیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سب دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ

جو پاکستان کے آئین کو عزت دیتا ہے اس کی ہم عزت کرتے ہیں،جو پاکستان کے قوانین کو نہیں مانتا انہیں ہم عزت نہیں دیں گے، سیاستدان دست و گریبان ہونگے تو ملک کا نقصان ہوگا،سول ملٹری تعلقات میں پہلے فاصلہ ہوتا تھا، پاکستان اب ڈومور نہیں سنے گا ،کراچی 65 فیصد ریونیو دیتا ہے مگر اسے اندھیرے میں رکھا گیا عمران خان کراچی کو ترقی یافتہ بنائیں گے،کراچی کوملنے والے اربوں روپے کے پیکج کاحساب لیں گے کراچی میں سڑکوں اور کچرے کی حالت دیکھ کرافسوس ہوا، اجتماع اور جرگہ ارکان وصحافیوں سے گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 23:44

کراچی کو ترغمال بنانے والوں سے کہتا ہوں قبلہ درست کرلیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سب دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کراچی کو ترغمال بنانے والوں سے کہتا ہوں اپنا قبلہ درست کرلیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سب دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالیں گے۔جو پاکستان کے آئین کو عزت دیتا ہے اس کی ہم عزت کرتے ہیں،جو پاکستان کے قوانین کو نہیں مانتا انہیں ہم عزت نہیں دیں گے۔

سیاستدان دست و گریبان ہونگے تو ملک کا نقصان ہوگا۔سول ملٹری تعلقات میں پہلے فاصلہ ہوتا تھا، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے سن لیں پاکستان اب ڈومور نہیں سنے گا،کراچی 65 فیصد ریونیو دیتا ہے مگر اسے اندھیرے میں رکھا گیا عمران خان کراچی کو ترقی یافتہ بنائیں گے، کراچی کوملنے والے اربوں روپے کے پیکج کاحساب لیں گے کراچی میں سڑکوں اور کچرے کی حالت دیکھ کرافسوس ہواہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے لیاری میں ایم این اے شکور شاد کی رہائشگاہ پرعوامی اجتماع سے خطاب اورسہراب گوٹھ میں گرینڈ محسود جرگہ کے ارکان سے ملاقات اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کراچی کے علاقے لیاری پہنچے تو ایم این اے شکور شاد،حلیم عادل شیخ، عمران علی شاہ اور دیگر نے ان کا استقبال کیا انہیں سندھی ٹوپی اوراجرک پیش کی گئی۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کراچی کی حالت دیکھ کرافسوس ہوا، وفاقی حکومت کراچی کوکراچی بنانے میں اپناکرداراداکرے گی ۔اس موقع پرلیاری میں دہشتگردی اوربدامنی کے باعث جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ لیاری کے باسیوں نے وزیرمملکت کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہاکہ کراچی کو یرغمال بنانے والے اپنا قبلہ درست کرلیں،تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی دہشتگرد نہیں بچے گا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا لیاری نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا،یہ میرا لیاری کا پہلا دورہ ہے مگر آخری نہیں ،میں پاکستان کے ایک ایسے شہر میں ہوں جو ماں کی حیثیت رکھتا ہے 65فیصد پاکستان کے خزانے میں اس شہر کا حصہ ہے، یہ شہر بہت سے بے سہارا لوگوں کو گلے لگاتا ہے، یہ شہر تمام پاکستانیوں کا ہے۔ علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں گرینڈ محسود جرگہ کے وفد اورتحریک انصاف کے ورکرز سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شہریارآفرید ی نے کہاکہ سیف الرحمن اور عالمگیر خان کا شکر گزار ہوں میں یہاں کسی مخصوص طبقے کو سپورٹ کرنے نہیں آیا ،نقیب پورے پاکستان کا بیٹا ہے اس جرگیکے بزرگوں کی عزت تمام پاکستانیوں کی عزت ہے ،جمہوریت کی وجہ سے ہم ایوانوں میں بیٹھتے ہیں ایک وائس چانسلر کو ہتھکڑیاں لگائی جارہی ہیں اور را انوار کو پروٹوکول دیا جارہا ہے ، ہم سندھ حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا کر چلیںگے ڈرگ مافیا اور قبضہ مافیا نے اپنے ریاستی ادارے قائم کئے ہوئے ہیں جو لوگ اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھتے تھے ان کے قبضے سے تینتیس ہزار گز زمین سے قبضہ چھڑوایا گیا ہے میں نے سہراب گوٹھ میں آکر کسی پر احسان نہیں کیا کوئی بھی پروٹوکول استعمال نہیں کیا جو سمجھتے ہیں اسلحے کے زور پر کسی کی عزت اور جان و مال سے کھیلا جائے گا یہ ان کی خام خیالی ہے مسلک عہدے رتبے کے نام پر اب کوئی کھلواڑ نہیں ہوگا نادرا بہت جلد اس علاقے کے لوگوں کو بھی سہولت فراہم کرے گی ہم نے دو کمپلینٹ سیل بھی بنانے ہیں لیاری گیا تو ایم کیو ایم کے لوگوں کے ساتھ بھی بیٹھا۔

انہوں نے کہاکہ ہر مذہب اورمسلک کے پیرو کاروں کو یہ پیغام ہے کہ ریاست انہیں عزت دے گی ،اب بلوچ اور سندھی، پٹھان اور مہاجر والی سوچ ختم ہوگئی ہے ۔نئے پاکستان میں ایک ہی سوچ ہے جو صرف پاکستان کے لئے ہے سول ملٹری تعلقات میں پہلے فاصلہ ہوتا تھا پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے سن لیں پاکستان اب ڈومور نہیں سنے گا،قومیں پاکستان کے قوانین کو اب عزت دیں گی،اب کسی کو پاکستانیوں کی تذلیل سوچنے کا حق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب نئے پاکستان میں نیشنل سیکورٹی قومی سالمیت کا تحفظ ہوگا منشیات فروشی کے خلاف رینجرز ۔ ایف سی ۔ نارکوٹکس کی مدد لی جائیگی جنہوں نے ملک میں جاگیریں بنائی ہیں ہوشیاریوجائیں دہشت گردی اورکرپشن کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں