کراچی ،ایس آئی یو کی کامیاب کارروائی،

متعدد وارداتوں میں مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشاف 0میں ناظم آباد میں عرفان نامی تاجر رہنما کو اور2011میں نورالاسلام نامی شخص کو سرسید کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا،ملزم شہریار

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:23

کراچی ،ایس آئی یو کی کامیاب کارروائی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)کراچی نے فشری کے قریب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیاہے، ملزم شہریار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق ایس آئی یو نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر فشریز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی متععد وارداتوں میں مطلوب ملزم شہریار عرف حذیفہ کو حراست میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے جس کے مطابق2010میں ناظم آباد میں عرفان نامی تاجر رہنما کو اور2011میں نورالاسلام نامی شخص کو سرسید کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔اس واردات میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی تھی، ملزم شہریار نے پولیس کو بیان دیا کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد پل کے نیچے بھی2011میں ایک شہری کو قتل کیا تھا۔اور2011میں ہی تیموریہ میں شاپنگ سینٹرکے اندر3افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ اس کے علاوہ سال2015میں دستگیر میں عبید نامی شخص کو سیاسی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں