کراچی میں پولیس کے 3زونز میں اعلی عہدوں پر 35 اسامیاں خالی

کراچی پولیس کے آپریشن اور تفتیشی شعبوں میں بیشتر عہدوں پر تعیناتیاں نہیں ہوسکیں،ذرائع

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:23

کراچی میں پولیس کے 3زونز میں اعلی عہدوں پر 35 اسامیاں خالی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) کراچی میں پولیس کے 3زونز میں اعلی عہدوں پر 35 اسامیاں خالی ہیں۔ کراچی پولیس کے آپریشن اور تفتیشی شعبوں میں بیشتر عہدوں پر تعیناتیاں نہیں ہوسکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔کراچی پولیس کے 3 زون میں اعلی عہدوں پر 35 اسامیاں خالی ہیں جبکہ کراچی پولیس کے آپریشن اور تفتیشی شعبوں میں بیشتر عہدوں پر تعیناتیاں نہیں ہوسکی ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ کا عہدہ خالی ہے اور عارضی چارج ایس ایس پی سٹی کے پاس ہے۔ کئی ماہ سے ایس پی کلفٹن کے عہدے پر کوئی تعینات نہیں ہے۔ ایس پی کلفٹن کی ذمے داریاں ایس پی صدر عبد اللہ احمد دیکھ رہے ہیں۔ایس پی شہلا قریشی کے بعد کسی کو ایس پی سٹی تعینات نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی کا عارضی چارج ایس پی لیاری افتخار لودھی کے پاس ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تینوں سب ڈویژنز میں کوئی افسر تعینات نہیں ہے۔

ایس پی اورنگی، بلدیہ اور سائٹ ایریا کا اضافی چارج ڈاکٹر رضوان کے پاس ہے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھی ایس پی گلبرگ کا عہدہ خالی ہے۔ ایس پی جان محمد برہمانی کے جانے کے بعد کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔ایس پی نیو کراچی کے عہدے پر بھی کسی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا۔ ایس پی نیو کراچی کا عارضی چارج ایس پی لیاقت آباد شبیر بلوچ کے پاس ہے۔ ایس ایس پی جہانزیب نذیر کی خدمات گزشتہ روز وفاق کے سپرد کی جاچکی ہیں۔

جہانزیب نذیر ایس ایس پی ایسٹ تعینات تھے۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں ایس پی شاہ فیصل کا عہدہ خالی ہے۔ ایس پی شاہ فیصل کی ذمہ داریاں ایس پی لانڈھی شعبان خان دیکھ رہے ہیں۔ ایس پی سہراب گوٹھ کا عارضی چارج ایس پی گڈاپ اعظم جمالی کے پاس ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ ٹو کا چارج بھی ایس پی گڈاپ اعظم جمالی کے پاس جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ 3 کا عارضی چارج ایس پی ملیر عبد اللہ میمن کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں