ڈالر گرل ایان علی کی ایک لمبی خاموشی کے بعد سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:51

ڈالر گرل ایان علی کی ایک لمبی خاموشی کے بعد سوشل میڈیا پر تصویر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈالر گرل ایان علی کی ایک لمبی خاموشی کے بعد سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہو گئی۔ ماڈل گرل نے ایک ننھے بچے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ یہ ان کے قریبی دوست کا بچہ ہے۔ کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی ایک طویل خاموشی کے بعد منظر عام پر آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لگ بھگ سوا 2 سال بعد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک ننھا بچہ بھی موجود ہے۔ ایان علی نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 5 جولائی 2016 کو کی تھی جس میں انہوں نے عید کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ایک لمبی خاموشی چھائی رہی تھی۔ ایان علی نے انسٹاگرام پر بچے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تمام لوگوں کو ہیلو، امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ایان علی نے کمال عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کیلئے تصویر میں نظر آنے والے بچے کے حوالے سے بھی وضاحت کردی اور کہا یہ بہت ہی پیارا بچہ میرے بہترین دوست کی بیٹی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں