محکمہ بلدیات سندھ’’ ریبیس کنٹرول پروگرام‘‘ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے،وزیر بلدیات سندھ
پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام ڈی ایم سیز اور ضلع کونسل میں سے 5 , 5 ملازمین کو اس کی ماسٹر تربیت کے لئے مختص کیا جائے گا ،سعید غنی
بدھ 17 اکتوبر 2018 16:57
(جاری ہے)
اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے اس سلسلے میں کراچی کا سروے مکمل کرلیا ہے اور اس دوران یہ بات واضح ہے کہ کراچی میں کتوں کے کاٹنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ریبیس کنٹرول پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں کتوں کی ویکسینیشن کی جائے گی اور ان کے برتھ کنٹرول کی بھی ویکشینیسن کی جائے گی تاکہ کتوںکی شرح میں مزید اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت کتوں کی افزائش نسل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وفد نے صوبائی وزیر بلدیات کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او اور ورلڈ آرگنائزیشن فور اینیمل ہیلتھ کے تعاون سے اب تک کراچی کی ابراہیم حیدری کی تین یونین کونسلز میں 2145 کتوں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفد کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومت سندھ اور محکمہ بلدیات سندھ ان سے بھرپور تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں کراچی کی 6 ڈی ایم سیز اور ایک یونین کونسل کے فی کس 5 افراد کو ان کی آرگنائزیشن کے ساتھ ماسٹر ٹرینرز کی حیثیت سے شامل کرایا جائے گا اور یہ ماسٹر ترینرز مزید 50 افراد کو اپنی اپنی ڈی ایم سیز میں ٹرینگ دیں گے اور بعد ازاں اس سلسلے کو سندھ بھر کے دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں کتوں کو زہر دے کر مارنے کی روایت تھی لیکن جاندار کو مار دینے کے حوالے سے تحفظات کے بعد سندھ بھر میں اس سلسلے کو بند کردیا گیا، جس کے بعد کتوں کی تعداد اور ان کے کاٹنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے لیکن اب ریبیس کنٹرول پروگرام کے تحت اس کی روک تھام ایک بہتر اقدام ہے اور ہم اس میں آپ کا بھرپور ساتھ دینے کا تیار ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے ..
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا ..
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام ..
لیاقت آباد کے تاجر سے 10لاکھ بھتہ طلب کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
ایرانی صدر کے دور ہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، ڈی آئی جی سیکیورٹی
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل