وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر صحت کا قحط زدہ علاقے تھر پارکر کے مختلف اسپتالوں کا دورہ

بہت جلد تھرپارکر میں ہیلتھ انشور نس کارڈ جاری کریں گے، اسپتالوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے ا پ گریڈ کیا جائے گا، عامر کیانی

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:49

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر صحت کا قحط زدہ علاقے تھر پارکر کے مختلف اسپتالوں کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی نے کا قحط زدہ علاقے تھر پارکر کی مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اس موقعہ پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، اقلیتی ایم این اے جئہ پرکاش اکرانی، ایم این اے عطا اللہ خان، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، عمران علی شاہ و دیگر رہنما بھی موجود تھے، وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے مٹھی کی اسپتال کا دورا کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں بھی کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھر کی خواتین پر مشقت کے بہت سارے کام ہوتے ہیں ان کو پراپر ٹرینگ کی ضرورت ہے اس لئے آٹھ ، دس بچے پال نہیں سکتی ہیں، پاپولیشن پر کنٹرول کرنی ہوگی، وفاق کی جانب سے خصوصی پروگرام تھر کی عوام کے لئے متعارف کرائیں گے، 18ترمین کے بعد تھر کا مسئلہ صوبائی حکومت کا ہے، لیکن سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، قحط زدہ علاقے تھر کی عوام کو وفاق کی جانب سے خصوصی پیکیج دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ہیلتھ انشورنس کارڈ سب سے پہلے تھر سے جاری کریں گے، تھر کی عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ وفاق کی طرف سے دیئے جائیں گے ، مٹھی کی اسپتال کو اپ گریڈ کر کے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا تھر کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے اربوں روپے صحت کے نام پر ہڑپ کئے ہیں اسپتالوں میں سہولیات تک میسر نہیںہیں، پچھلے دس سالوں میں موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے تھر کی عوام بوکھ و پیاس سے مر رہی ہے۔ سندھ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت تھی لیکن انہوں نے تھر کی عوام کو کچھ نہیں دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں