عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور ریلیوں میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے ،ثروت اعجاز قادری

ٹاور سے نمائش تک ربیع النور کو عاشقان رسول کا سمندر ہوتا ہے ،ترقیاتی کام کی آڑ میں نمائش کی سڑک بند کرنا میلاد جلوسوں میں رکاوٹ کے مترادف ہے پاکستان سنی تحریک ذات پات رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے مایوسیوں کو فروغ دیکر دہشتگردی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ،حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:49

عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور ریلیوں میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے ،ثروت اعجاز قادری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور ریلیوں میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے ،ٹاور سے نمائش تک ربیع النور کو عاشقان رسول کا سمند ہوتا ہے ،ترقیاتی کام کی آڑ میں نمائش کی سڑک بند کرنا میلاد جلوسوں میں رکاوٹ کے مترادف ہے ،نمائش کا ترقیاتی کام ہونا چاہیے مگر ربیع الاول کے دنوں میں نمائش کی سڑکیں کھول دی جائیںترقیاتی کام کو عارضی طور پر بند کرے جلوسوں کو سہولت دی جائے ،ربیع الاول سے پہلے تمام گلی ،محلوں اور سڑکوں کی پیوند کاری کی جائے ،عاشقان رسول کراچی سمیت پورے ملک کویوم ولادت مصطفی ﷺ کے موقع پر سبز پرچم اور برقی قمقموں سے سجائیں ،پاکستان سنی تحریک ذات پات رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے ،مایوسیوں کو فروغ دیکر دہشتگردی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ،حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے عشق ومحبت کو فروغ دیکر باطل قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے ،باطل قوتیں جو اسلام میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی تھی اعلیٰ ٖحضرت امام احمد رضا نے عشق رسول ﷺ سے سرشار ہوکر ان باطل قوتوں کے ناپاک عزائم سے مسلم امہ کو آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

اعلیحضرت امام احمد رضا کا 100سالہ جشن شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ،اعلیحضرت کی تعلیمات عشق رسول کو اجاگر کرتی ہے ریلی،جلسے ،سمینار منعقد کرے اعلیٰ حضرت کی تعلیمات کو فروغ دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی میں امام احمد رضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ممتاز مذہبی عالم پیر سید مظفر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا ، ،ثروت اعجاز قادری نے کانفرنس سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک تمام محب وطن پاکستانیوں کے مسائل کا حل چاہتی ہے ،حکومت دعو ئوں کے بجائے عملی طور پر عوام کے مسائل حل کرئے ،مایوسیوں کا خاتمہ کرکے ہی دہشتگردی کو مکمل جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت نے باطل قوتوں کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کیا ،دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ علمی دلائل سے ان کا رد کیا ،اسلام دشمن قوتیں جو مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول ﷺ کو ختم کرنا چاہتی تھی ان کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے کیلئے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول منور کیا اور دنیا کو بتادیا کہ عشق رسول ﷺ کے بغیر زندگی بے معنی ہے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں