شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں ،ْفریال تالپور

کارکنان پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں شہید کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ،ْشہداء کار ساز کی آمد پر گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:19

شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں ،ْفریال تالپور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔جمعرات کوفریال تالپورنے سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار کا دورہ کیا ۔ شہداء کارساز کی یادگار آمد پر مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب ،صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے فریال تالپور کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے۔رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں بھی روشن کیں۔یادگار شہداء پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپورکا کہنا تھا کہ کارکنان پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں شہید کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں ،ْسانحہ کارساز کے شہید جیالے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو جلا بخشی۔اس موقع پر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 18 اکتوبر جمہوری سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت ہے تو وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں