تحریک انصاف، دراصل تحریک انتقام بن گئی ہے،بلاول بھٹو

شہبازشریف اپوزیشن لیڈرہیں، ضمنی انتخابات سے چند روز قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پرشکوک وشبہات پیدا ہوئے،سانحہ کارساز میں سب سے زیادہ لوگ شہید ہوئے،شہیدوں کوتاحال انصاف نہیں ملا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:36

تحریک انصاف، دراصل تحریک انتقام بن گئی ہے،بلاول بھٹو
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ،دراصل تحریک انتقام بن گئی ہے، شہبازشریف اپوزیشن لیڈرہے، ضمنی انتخابات سے چند روز قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پرشکوک وشبہات پیدا ہوئے، سانحہ کارساز میں سب سے زیادہ لوگ شہید ہوئے،شہیدوں کوتاحال انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے آج کراچی میں سانحہ کارساز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبرکا واقعہ پاکستان کی دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔

سانحہ کارساز میں سب سے زیادہ لوگ شہید ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت اور اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت ، امن اور اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت اور امن کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ غریبوں کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔ دہشتگردی کے خطرات سے نہیں ڈریں گے۔ دہشتگردی کے واقعات میں بھی ہمارے شہیدوں کو بھی انصاف نہیں ملا۔

کرائم سین کو دھوکر شواہد مٹا دیے گئے تھے۔ کرائم سین کے شواہد کوضائع کردیا گیا۔ الیکشن میں دہشتگردی کے کئی واقعات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کرکے عوام کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک انتقام بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ تحریک انصاف ،دراصل تحریک انتقام بن گئی ہے۔

ہم چاہتےہیں جمہوریت چلتی رہے۔ انہوں نے نیب کی انتقامی کاروائیوں سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف کے دور میں ہمارے خاندان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ تاہم اگر شہبازشریف اپوزیشن لیڈر ہے جس کو گرفتار کیا گیا۔ ضمنی انتخابات سے چند روز قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پرشکوک وشبہات پیدا ہوئے۔ اسی طرح جب وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے لوگ چیئرمین نیب سے ملاقاتیں کریں گے تو شکوک شبہات تو جنم لیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں