حصص کی فروخت پر اضافی ٹیکس کی شرح کم کی جائے ،اسٹاک بروکرز

ایف بی آر حکام کی اسٹاک بروکرز کی تجاویز کو زیر غور لانے کی یقین دہانی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء)اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے اسٹاک بروکرز کے وفد نے گزشتہ روزایف بی آر کے حکام سے ملاقات کی۔وفد کی جانب سے ایف بی آر حکام کو درپیش ٹیکس کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفد نے تجویز دی کہ اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت پر عائد اضافی ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے جبکہ اسٹاک مارکیٹ پر لگائے گئے نئے ٹیکسوں پر نظر ثانی بھی کی جائے ۔ ایف بی آر کی جانب سے اسٹاک بروکر زایسوسی ایشن کی تجاویز کو زیر غور لانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر حکام نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں