کراچی ،ْ گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کا سربراہ گرفتار، ترجمان رینجرز

ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،ْ شناخت وصی اللہ کے نام سے ہوئی ،ْ ترجمان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:40

کراچی ،ْ گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کا سربراہ گرفتار، ترجمان رینجرز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) رینجرز نے شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کی گئی جس میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور اس کی شناخت وصی اللہ کے نام سے ہوئی، ملزم ناظم آباد اور شریف آباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں