سندھ میں ڈاکٹر امتحانات کی بجائے انٹرویوز کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

فیصلہ ڈاکٹرز کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ، سندھ کابینہ فیصلے کی منظوری دے چکی ہے، مشیر وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:40

سندھ میں ڈاکٹر امتحانات کی بجائے انٹرویوز کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) حکومت سندھ نے ڈاکٹروں کی قلت ختم کرنے کیلئے 1500 سے زائد ڈاکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن کو امتحانات کی بجائے انٹرویوز کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مشیر وزیراعلی سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحانات طویل طریقہ کار ہے، حکومت عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتی ہے جس کیلئے امتحانات کی بجائے انٹرویوز کی بنیاد پر ڈاکٹر بھرتی کئے جائیں گے۔مشیر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ فیصلے کی منظوری دے چکی ہے، انٹرویوز کے ذریعے 1500 سے زائد ڈاکٹرزبھرتی کییجائیں گے، فیصلہ ڈاکٹرز کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں