میری ٹائم ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 12 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:54

میری ٹائم ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 12 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) مقامی عدالت نے میری ٹائم ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 12 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو میری ٹائم ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 12 بھارتی ماہی گیروں کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے بھارتی ماہی گیروں کو عداتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ماہی گیروں کو گذشتہ روز میری ٹائم ایجنسی نے گرفتار کیا۔ ماہی گیروں سے 2 کشتیاں بھی قبضے میں لی گئیں تھیں۔ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔ گرفتار ماہی گیروں کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں