پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر 67 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کارروائیوں پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت، پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے 60 مفرور اور 07 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر 67 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کارروائیاںکر کی49مفروراور01ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتا رکر لیا گیا۔

حیدرآباد پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی کرکی10مفرور اور06اشتہاریوںملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ سکھر پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی کر کے 01 مفرور ملزم کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کے خلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرائم کے خلاف پولیس آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں، ان کے کارندوں اور سرپرستوںکو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے۔ مزید براں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر 04 میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں