اساتذہ کو گذشتہ سالوں سے جاری پروموشن طریقہ کار کے مطابق پروموشن دی جائے، انس الرحمان، عبدالرحمان خان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) یونائیٹڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر، تعلیم بچائو ایکشن کمیٹی کے کنونیر انس الرحمان اور جنرل سیکریٹری عبدالرحمان خان نے سیکنڈری و ہائر سیکنڈری ایجوکشن کراچی کے ڈائریکٹر حامد کریم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کے پروموشن سے متعلق بات چیت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ24 اکتوبر کو Hst اور SLT سے H.M کے لئے اساتذہ کے پروموشن کے لیے ڈی پی سی ہو رہی ہے اس لئے ہم سکریٹری تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ مقررہ تاریخ پر لازمی ڈی پی سی کرائی جائے اور انہیں پروموشن اسی تاریخ سے دی جائے جس تاریخ کو پہلی ڈی پی سی دوسرے ڈسٹرکٹ میں ہوئی ہے تاکہ ان کی سنیارٹی متاثر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پروموشن سابقہ قانون کے مطابق ڈائریکٹریٹ میں تمام ڈسٹرکٹ کی سنیارٹی لسٹ تیار کرکے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں سے جاری پروموشن طریقہ کار کو ہی اپنایا جائے اور سابقہ قانون کے مطابق پروموشن دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں