زون 7 اے ڈویژن لیگ، شالیمار سی سی کی شاندار فتح

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) شالیمار کرکٹ کلب نے مضبوط حریف رینجرز کرکٹ کلب کو 104 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کے سی سی اے زون 7 اے ڈویژن لیگ میں کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔ فاتح ٹیم کے کپتان آل رانڈر فرسٹ کلاس کرکٹر اعجاز احمد صرف 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت جارحانہ 39 رنز بناکر اور دلفریب لیگ بریگ بولنگ کے باعث می آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔

ناظم آباد جیم خانہ انوبھا کرکٹ اسٹیڈیم کے سبزاہ زار پر شالیمار سی سی نے پہلے بیٹسمینوں کو آزمایا اور مقررہ 40 اورز میں 318 رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا۔ اوپنر خوشحال خان خٹک نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے 66 گیندوں پر 89 رنز کی عمدہ اننگ تراشی اور 13 مرتبہ بال کو باڈری لاین کی سیر کرا، ساحر عبداللہ نے جارحانہ 66 رنز 49 گیندوں پر 6 شاندار چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے، کپتان اعجاز احمد نے 39 رنز 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 ہی چوکوں کی بدولت اسکور کیئے، حمزہ نے 32 رنز میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا،انس نے 30 رنز 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے جوڑے۔

(جاری ہے)

عمران علی نے 75 رنز کے بدلے 5 کھلاڑیوں کا سوداکیا،حسن آصف نے 2 وکٹیں 36 رنز دے کر سمیٹیں۔ جوابی بیٹینگ میں 318 رنز کے حدف کا پیچھا کرتے ہوئے رینجرز سی سی کی ہمت 35.4 اورز میں جواب دے گ اور پوری ٹیم میدان بدر ہوگ۔ جواد علی نے عمدہ بیٹینگ کی اور نصف سینچری 64 رنز 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا،ریحان ساجد نے 44 رنز میں 6 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا،عمران علی نے 30 رنز 4 چوکوں کی مدد سے بناے۔ احمد عبدال نے 16 اور اعجاز احمد نے 36 رنز کے عوض 3 ،3 حریف بیٹسمینوں کو گرانڈ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ مزکورہ میچ کو امپار افضل ظہیر اور اصغر شاہ نے سپر وایز کیا جبکہ آفیشل اسکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں