حشمت اللہ لودھی باسکٹ بال ٹورنامنٹ،حبیب اللہ پبلک اسکول نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کی جانب سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ میں حشمت اللہ لودھی انٹر اسکول بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں او لیول میں حبیب اللہ پبلک اسکول نے بیکن ہاوس کو 20.6 پوائنٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

حبیب پبلک اسکول کے عباد علی نے 11، جعفر حسین نے 11 باسکٹ کی، بیکن ہاوس کے نجم الدین نے 5 باسکٹ کی۔ A اے لیول میں دو میچز کے مقابلے ہوئے جس میں روٹس کالج نے سٹی اسکول درخشاں کیمپس کو 11.4 سے شکست دی۔ روٹس کالج کے کھلاڑی عمر خان نے 9 باسکٹ، 2 درخشاں کیمپس کے محمد ماہر نے 2 عبداللہ نے دوباسکٹ کی۔ دوسرا میچ پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج نے قمر بن ہاشم اسکول کو 57.27 سے شکست دی۔ ونر ٹیم کے اسرار خان نے 28 مزمل حسین نے 20 حسن علی نے 4 باسٹ کی رنر ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ نے 4 باسکٹ کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں