غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کو نہ صرف بھرپور تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ انہیں چست و توانا بھی رکھتی ہیں، وائس چانسلر جامعہ اردو

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کو نہ صرف بھرپور تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ انہیں چست و توانا بھی رکھتی ہیں، صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے، جامعہ اردو میںغیر نصابی سرگرمیوں کا انعقادنہایت خوش آئند بات ہے اس کا باقاعد گی سے اہتمام ہونا چاہئے۔

ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے گلشن اقبال کیمپس میں ’’قائد ملت لیاقت علی خان اسپورٹس فیسٹیول‘‘ کے موقع پرافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے لئے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونا چاہئیں تاکہ وہ نصابی سرگرمیوں میں بھی پرجوش انداز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جامعات میں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء علاقائی، ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے منتخب ہوکراور نمایاں پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ اپنے شہر اور ملک کا نام بھی روشن کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈاکٹر زاہد خان، ڈاکٹر لبنیٰ بشیر، شازیہ ناز، ڈاکٹر طلعت، ڈاکٹر منزہ، ڈاکٹر عزیز، ڈاکٹر عطیہ، عبید اللہ کورائی، مشیر امور طلبہ محمد افضال اور پروگرام آرگنائزر آصف رفیق بھی موجود تھے۔ جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات کے درمیان بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، رسہ کشی، ریس و دیگر مقابلے منعقد کئے جائیںگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں