کراچی سے کوئٹہ میں وارداتیں کرنے والا بین الصوبائی گروہ کے 6 ارکان کو گرفتار کر لیا
ملزمان 5 کروڑ روپے نقد اور 60 لاکھ روپے کے طلائی زیورات کی ڈکیتی سمیت اسٹریٹ کرائم کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں
جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30
(جاری ہے)
اے سی ایل سی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ میں ملزم نعیم کی گرفتاری کے بعد شواہد کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے گینگ لیڈر غلام فرید عرف اختر ، عرفان حمید ، جمشید ، کاشف ، علی اکبر اور لیاقت کو گرفتار کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان اپنے مخبروں کے ذریعہ بلوچستان کے تاجر برادری کی اطلاع کے بعد کراچی سے روانہ ہونے کے بعد وارداتیں کرکے کراچی فرار ہو جاتے تھے ۔
ملزمان نے اپریل 2017 ء میں ملزم نعیم پٹھان کی اطلاع پر کوئٹہ روانہ ہو کر دوسرے دن کوئٹہ کے امپورٹ ایکسپورٹ کے بڑے تاجر عطاء اللہ اچکزئی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی ، جس میں ملزمان نے 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد نقد رقم اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ملزمان کو کراچی سے جا کر کوئٹہ میں وارداتیں کرکے پکڑے جانے کا خوف بالکل نہیں ہوتا ۔ واراتوں کے لیے گروہ کے ارکان پاسو گاڑی استعمال کرتے تھے اور روزانہ موبائل فون ، پرس ، گاڑیاں چھین کر اپنا خرچ پورا کرتے تھے ۔ موبائل فون سہراب وٹھ پر چلتے پھرتے عام شہریوں کو سستے داموں فروخت کر دیا کرتے تھے جبکہ مخبروں کی اطلاع پر کراچی میں بھی سیکڑوں گھروں میں وارداتیں کر چکے ہیں ۔ ملزمان نے دوران تفتیش گلشن معمار ، گلستان جوہر اور کراچی کے دیگر علاقوں میں سیکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، جس میں ملزمان کو خود بھی یاد نہیں کہ وہ کہاں کہاں وارداتیں کر چکے ہیں ۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران خواتین کے پہنے ہوئے زیوارات کٹر کی مدد سے کاٹ لیا کرتے تھے ۔ ایس ایس پی منیر شیخ نے بتایا کہ ملزمان سے 26 لاکھ روپے نقد مبلغ 34 لاکھ روپے کا چیک لوٹی ہوئی رقم سے خریدے گئے دو پلاٹوں کی فائلیں ، جن کی مالیت 45 لاکھ بنتی ہے ۔ ٹوٹی اور کٹی ہوئی سونے کی 12 چوڑیاں ، ایک چھوٹا کٹر ، ایک چھوٹا پستول ، میکا روف نائن ایم ایم ، تین عدد 30 بور پستول ، دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ۔ ایس ایس پی منیر شیخ نے ایک دوسری کارروائی کے بارے میں بتایا کہ اے سی ایل سی نے کلفٹن کے علاقے ضیاء الدین اسپتال چورنگی کے قریب چھاپہ مار کر ملزم اسداللہ منگریجو کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل کے ایچ این 7594 برآمد کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی ممتاز منگریجو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں رضوان بنگالی ، عبداللہ مگسی ، ممتاز منگریجو کے ساتھ مل کر گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چار سے زیادہ گاڑیاں چھین کر فروخت کر چکے ہیں ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری