مسندِ سیرت جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ قومی سیرت کانفرنس 24 اکتوبر کو ہو گی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) مسندِ سیرت جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ قومی سیرت کانفرنس بعنوان ’’سیرت طیبہ ؐ کی روشنی میں سیاسی، معاشی و معاشرتی مسائل اور ان کا حل‘‘ 24 اکتوبر کو صبح 9:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر نورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔

ڈائریکٹر مسندِ سیرت پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری خطبہ سپاس و تعارف جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد مقالہ خصوصی پیش کریں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر کی جامعات سے اسکالرز اپنے مقالے پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں