ہم تیزی سے دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہے ہیں

فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:17

ہم تیزی سے دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہے ہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 20 اکتوبر 2018ء) : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم تیزی سے دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہے ہیں اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا انتطام اسٹاک مارکیٹ کی طرح ہونا چاہئیے۔ ایسا نہیں ہے کہ کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی۔

میڈیا میں معیشت پر بہت طوفان نظر آرہا ہے۔ ہمارے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ارب کا خسارہ ہے ، ہم تیزی سے دیوالیہ ہونے جا رہے تھے۔ پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈھائی ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ امپورٹرز نے اتنا پیسہ کمایا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امپورٹرز نے روپے کی قدر کم ہونے سے انونٹری پر اربوں روپے کمائے۔

اسد عمر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27فیصد کمی ہوگی۔ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا،مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سےکم ہے تو اسے ٹھیک ہونا چاہئیے۔ اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے۔اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ کو بہتر بنانے کا جائز ہ لیا گیا۔

ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ کر بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔معاشی صورتحال بہتر ہوگی تو اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جائے گی۔ ہمیں معیشت کے بہترین نتائج کیلئے کوشش جاری رکھنی چاہئیے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے سے متعلق تمام خبروں کے برعکس کہا کہ حکومت کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں