سموگ سے بچاو، پنجاب بھر میں اینٹوں کے بھٹے 27 اکتوبر تک بند رہیں گے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) سموگ سے بچاو کی خاطر پنجاب بھر میں بھٹوں کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، صوبے بھر میں بھٹے اب 20 کی بجائے 27 اکتوبر تک بند رہیں گے۔حکومت پنجاب کی جانب سے بھٹوں کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حکومت نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ بندش کے دوران بھٹیوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے۔ انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے زگ زیگ ٹیکنالوجی میں اینٹوں کو بھٹی میں خشک کرنے کے لیے ایسے طریقے سے رکھا جاتا ہے کہ جس میں یہ اینٹیں فوری خشک ہوجاتی ہیں۔ اس طرح کوئلے کا استعمال بھی 40 فیصد کم ہوجاتا ہے اور اینٹیں بھی قدرے مضبوط ہوتی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں