سندھ پولیس آئی ٹی میں بھرتی کے لیئے اشتہارات دیئے جائیں گے ،ڈی آئی جی آئی ٹی

سی پی او ملازمین کے لیئے ماہانہ تین الاؤنسز دینے کی سفارشات حکومت سندھ کو ارسال کردی گئیں،اجلاس میں آئی جی سندھ کو بریفنگ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ذیرصدارت سی پی اواسٹاف افسران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں جملہ محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ہدایات دی گئیں۔ آئی جی سندھ کی ہدایات پر ڈی آئی جی آئی ٹی نے بتایا کہ سندھ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ریکروٹمنٹ کے لیئے جلد از جلد باقاعدہ اشتہارات کے اجراء کے تحت جملہ ضروریامور کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے آئندہ ہفتے ایک اجلاس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شاپنگ پلازہ شاپنگ سینٹر سمیت ہوٹلز مالکان کو مدعو کیا گیا ہے ۔اس اجلاس کا مقصد مذکورہ مقامات کے سی سی ٹی کیمروں کو سی پی او کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کرنا اور جرائم کے خلاف پولیس کے مجموعی اقدامات کو مذید ٹھوس اور مؤثربناناہے ۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر اجلاس کو بتایا کہ سینٹرل پولیس آفس ملازمین کے لیئے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ سی پی او سیکریٹیریٹ،یوٹیلٹی اور سیلولر فون پر مشتمل تین الاؤنسز کے اجراء کے حوالے سے جامع سفارشات پر مبنی مسودہ حکومت سندھ کو باقاعدہ منظوری کے لیئے ارسال کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں