امریکا سے تعلقات کیلئے وفاقی حکومت کی پالیسی تیار

نئی پالیسی کے تحت پاکستان امریکا کا کوئی ڈومور،مطالبہ یا دباؤ قبول نہیں کرے گا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت نے پاکستان کے امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے نئی پالیسی کی ترجیحات کو طے کرلیا ہے۔تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پاکستان کے امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے نئی پالیسی کی ترجیحات کو طے کرلیا ہے تاہم اس نئی پالیسی کا اہم ترین ترجیحات میں ’’ نوڈومور، برابری کی سطح پر تعلقات‘‘۔

’’تعاون کی صورت میں تعاون، عدم تعاون کی صورت میں عدم تعاون‘‘ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس نئی پالیسی کے تحت پاکستان امریکا کا کوئی ڈومور،مطالبہ یا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی سطح کے تعلقات کی بنیاد پر آئندہ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ حکومت کی جو حکمت عملی ہوگی اس کو سامنے رکھنے ہوئے پاکستان امریکا کے ساتھ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔ وفاق کے اہم حلقوں میں اہم ترین سطح پر پاک امریکا تعلقات کی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔وفاق کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کا ا?غاز کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں