آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں، ڈالر کی قدر میں کمی ہو گی ،اسد عمر
دسمبر میں آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری متوقع ہے،معیشت کیلئے کوئی ایسی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی کبھی یہ دعوی نہیں کیا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائینگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے شفافیت لائیں گے حکومت کے پاس فروری 2019 تک کی ادائیگیوں کے ذخائر موجود ہیں، معیشت کو بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا کاروبار میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کیلئے بھر پور اقدامات ہونگے،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تقریب سے خطاب /میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:40
(جاری ہے)
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، کاروبار میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں لیکن سرمایہ کاروں میں اعتماد اسٹاک مارکیٹ کے لیے ضروری ہے، اکانومی بڑھے گی تو اسٹاک مارکیٹ بھی بڑھی گی البتہ کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی، میڈیا میں اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بہت خراب نظر آرہی ہے مگر ایسا کچھ نہیں ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا گیاہے، مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سے کم ہے تو اسے ٹھیک ہونا چاہیے اور ہمیں سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر کرنا ہے ۔مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہے اوور ریگولیٹ نہیں۔پاکستان کی برآمدات بڑھا رہے ہیں اور درآمدات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کئے ہیں ،تجارتی خسارہ اس سے مزید کم ہوگا، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے اور بیرونی ادائیگیوں کے ساتھ پاکستان کو27 ارب ڈالر کی ضرورت تھی، مانیٹری اور مالیاتی اقدامات سے خسارے کو کم کیا جبکہ اس سال پاکستان کو 9 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ آئی ایم ایف پروگرام مجموعی طور پر 19 واں جبکہ گزشتہ 30 سالوں کے درمیان یہ 13 واں پروگرام ہے جو انشا اللہ آخری پروگرام ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں ۔ہم نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ قرضہ لینا گناہ نہیں اس پر سیاست بہت ہوتی ہے، 15 ارب روپے اس سال قرضے واپس کرنے پر استعمال کریں گے۔چادر دیکھ کر پائوں پھیلانے چاہئیں، حکومت ایک دو کاروباری لوگوں کے بجائے 21 کروڑ پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے،کرنسی کی قدر کی مد میں امپورٹر نے اتنا پیسا کمایا جس کی کوئی حد نہیں ، امپورٹرز نے روپے کی قدر کم ہونے سے انونٹری پر اربوں روپے کمائے۔اس سال 12 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ ہے، مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سے کم ہے تو اسے ٹھیک ہوناچاہیے۔اسد عمر کہاکہ 100 دن پلان میں پانچ سالوں کی منصوبہ بندی کرنی ہے، خیبرپختونخوا ہ کی منصوبہ بندی دوسرے صوبوں سے بہتر ہوگی ۔50 لاکھ گھر نجی کمپنیاں بنائیں گی، سیاحت اور تعمیرات کے شعبوں میں کام سے ملازمتیں پیدا ہوں گی، نوکریاں حکومت نہیں دے گی بلکہ پیدا کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ دسمبر میں آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری متوقع ہے ،خسارہ 18 ارب ڈالر سے کم کر کے 12 ارب ڈالر کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سٹاک ایکسچینج کے بروکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہتر اقدام کرنے ہوں گے، بہترین نتائج کیلئے محنت جاری رکھنی چاہیے، رئیل اسٹیٹ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کی طرز پر سسٹم میں لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس فروری 2019 تک کی ادائیگیوں کے ذخائر موجود ہیں، ہمارے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے، پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کر دیا ہے، معیشت کو بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا البتہ معیشت کا بخار اترنا شروع ہوگیا ہے ۔مارکیٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکسیشن کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہائو میں مشکلات کا سامنا ہے تو اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔میرے اندازے کے مطابق میوچل فنڈز کے ذریعے سرمایہ کاورں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس سے پہلے معیشت کی بہتری کی جتنی کوششیں ہوئی ہیں وہ اسی نظام میں رہتے ہوئے بہتری لانے کی تھیں لیکن اس کے لیے بنیادی چیزوں کو تبدیل کرنا ضروری ہے، نظام کو آسان بنانے سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے بتایا کہ اس سال 12 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ ہے، 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 سی27فیصد کمی ہوجائے گی۔وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پرسرمایہ کاری کی فہرست میں پاکستان کو 147سے 99 تک لانا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں ''کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی''کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
کراچی: گجر، اورنگی، محمود آباد نالہ متاثرین کو 1 ماہ میں الاٹمنٹ دینے کا حکم
غ*مسائل حل کرنے کیلئے علاقوں میں موجود مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں،عبدالحق بلوچ
ٰ ماہِ رمضان میں ملتوی شدہ سلیکشن بورڈ ون کے دو بارہ فوری انعقاد کے لیے احکامات جاری کریں،سپلا
/ اکیڈمک کونسل کا اجلاس
لله* بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل 2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کاشیڈول جاری ..
ھ* حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے،عبدالسمیع
hہیم ٹیکسٹل کولمبیا 2024 میں پاکستان سی9کمپنیوں کی شرکت
] پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ 72ہزار پوائنٹس ..
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت