کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا مقای ہوٹل میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:23

کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، ملک کی ترقی کے لئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، ملک کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سوچ اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق بنائیں گے، ہم پر امید ہیں کہ موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں شہید باز محمد خان کاکڑ فاونڈیشن کے زیر اہتمام World Osteoporosis Day" "کے حوالے سے منعقدہ آگاہی پرگروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شہید باز محمدد خان کاکڑ فاونڈیشن کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لعل محمد خان کاکڑ مخلتف یونیورسٹیز کے پروفیسرز ، ارتھوپیڈیک اسپیشلسٹ، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ہم اس ملک کو کرپشن سے پاک کریں گے جس طرح اسٹوپوروسیس (Osteoporosis ) ہڈیوں کو تباہ کرتا ہے اسی طرح کرپشن ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا صحت مند زندگی کے لئے ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو اور سادہ خوراک بازاری کھانوں سے زیادہ صحت کے لئے مفیدہے لیکن بچے گھر کی بجائے باہر کے کھانوں کے لئے زیادہ اصرار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے والدین کو اپنے اندر تبدیلی لانی ہے اور ان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ ہماری آئندہ نسل ہے اس کو کس طرح ذہنی اور جسمانی طورپر مظبوط بنانا ہے کہ وہ دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہید باز محمد خان کاکڑایڈوکیٹ میرا بہترین دوست تھا جو کوئٹہ وکلاء پر ہونے والے دھماکہ میں شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جذبے سے بھرپور تھے اور معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرنے کا عزم رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء کے نئی نسل کے رہنماء تھے۔ انہوںنے کہا کہ شہد ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور قوموں کو شہداء کی قربانیاں ہی آگے لے کر جاتی ہیں۔ انہوںنے کہا آج ہماری قوم مطالعہ سے دور ہوتی جارہی ہے، ڈاکٹرلعل خان کا کوئٹہ میں لائبریری قائم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے اور اس حوالے سے میں ہرممکن تعاون کرونگا۔

شہید باز محمدد خان کاکڑ فاونڈیشن کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لعل محمد خان کاکڑ نے ڈپٹی اسپیکر اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے پروفیسر شاہد نور، ڈاکٹر ہیرا لال، سلمی ظفر اور دیگر نے ہڈیوں کے مضبوطی کے حوالے سے اپنی تقاریر میں کہا کہ سادہ خوراک، دودھ، دہی مچھلی اور انڈے کو شامل کرنے کے علاوہ جسمانی ورزش پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں