گلوکاری اور اداکاری کے بعد فرحان سعید کی فلم انڈسٹری میں انٹری

سکرپٹ کے مراحل مکمل ‘فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پہلے گلوکاری، پھر ٹی وی پر اداکاری اور اب قیاس آرائیاں ہیں کہ فرحان سعید فلموں میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔گذشتہ چند دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فرحان سعید فلمساز وجاہت رؤف کی نئی فلم’ ’کراچی سے لاہور 3‘‘ میں ڈیبیو دینے جارہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں احمد علی اکبر کے بجائے فرحان سعید جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائشہ عمر، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر فرحان سعید کی جوڑی دار ہوں گی۔فلم ‘کراچی سے لاہور 3’ گزشتہ دونوں سیکوئلز کی طرح کامیڈی اور رومانوی ہوگی، جس کا اسکرپٹ اس مرتبہ بھی یاسر حسین نے لکھا ہے، جو فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔رپورٹس کے مطابق فلم کے اسکرپٹ کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں جب کہ عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں