سگریٹ نوشی ، دھول مٹی اور کچرا جلانا سینے کی مختلف بیماریوں کی وجوہات ہے، ڈاکٹر ایس ایم قیصر

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) تحقیق کے مطابق پاکستان میں سینے کی مختلف بیماریوں کی اہم وجہ سگریٹ نوشی، دھول مٹی اور کچرا جلانا ہے ،سینے کی مختلف بیماریوں کے مفت علاج کے لیے فری کیمپس کا انعقاد کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس بیماری میں مبتلا لوگ اپنے مالی وسائل کے باعث علاج سے محروم رہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہ’’فری چیسٹ کلینک میڈیکل کیمپ ‘‘میں سینے کا ایکسرے، بلغم کا ٹیسٹ ،ٹی بی ٹیسٹ اور بی ایم ڈی ٹیسٹ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا اہم مقصد لوگوں کو اس مرض کے علاج سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا اس مرض کی اہم نشانیاں کھانسی کا بڑھنا،بخار کا ہونا اور وزن کا گھٹنا ہے اور اگر کوئی شخص ان تمام بیماریوں میں مبتلا ہو تو اسے چائیے کے فورا ًڈاکٹر سے رجوع کریں۔ آرٹس کونسل کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کاقیام آرٹس کونسل کے ممبران کو فری ٹیسٹ اور علاج فراہم کرنے کے لئے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں