پولیس اور عوام کا مضبوط رشتہ کرمنلز کی موت ہے، اعجاز مغل

قائد آباد اور سکھن میں جرائم پیشہ کے خلاف کریک دان ہمارا مشن ہے جو جاری رہے گا، ایس ڈی پی او قائد آبا د

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ایس ڈی پی او قائد آبادسب ڈویژن پولیس آفیسر قائد آباد اعجاز مغل کا سب ڈویژن قائد آباد اور سکھن کے چاروں ایس ایچ اوز ، ہیڈ محرران سے میٹنگ ہدایات جاری کیں معززین سے ملاقاتیں کیں۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) سب ڈویژن پولیس آفیسر قائد آباد اعجاز مغل نے کمیونٹی پولسینگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کا مضبوط رشتہ کرمنلز کی موت ہے۔

سب ڈویژن قائد آباد اور سکھن میں جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈان ہمارا مشن ہے ۔ وہ اپنے دفتر میں سب ڈویژن قائد آباد اور سب ڈویژن سکھن کے ایس ایچ اوز ، ہیڈ محرران کی میٹنگ میں ہدایات اور علاقہ معززین سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ واضع رہے کہ ایس ڈی پی او قائد آباد اعجاز مغل کے پاس سب ڈویژن سکھن کا چارج بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او قائد آباد اعجاز مغل نے مزید کہا کہ وہ سب ڈویژن کے تمام معززین کے پاس خود جا کر ملاقات کرینگے تاکہ عوام اور پولیس کا اعتماد کا رشتہ مضبوط ہو ۔

میٹنگ میں افسرانِ بالا کے احکامات پر بھر پور عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ اور کرمنلز کا مسلسل تعاقب جاری رہے گا۔ کسی کرمنل کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے ایس ایچ او قائد آباد ، ایس ایچ او شرافی گوٹھ، ایس ایچ او ابراہیم حیدری، ایس ایچ او سکھن کو ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل اور منشیات سپلائی میں ملوث ملزمان و گروہوں کے خلاف کاروائی کے لیے بعض مرتب کردہ خفیہ حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ بعد ازاں علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں معززین نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں