ٹیکس نا دہند گا ن گا ڑیو ں کے خلا ف مہم آج سے صوبے بھر می شرو ع کی جا ئے گی،مکیش کما ر چا ؤ لہ

مہم کے دو را ن ٹیکس کی عد م ادا ئیگی غیر رجسٹرڈ گا ڑیو ں اور ٹرا نسفر لیٹر پرچلنے وا لی گا ڑیو ں کے خلا ف کا ر وائی کی جا ئے گی

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات و پارلیمانی افیئرز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ سندھ محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ٹیکس نا د ہند گا ن گا ڑیو ں کے خلا ف آج (پیر) 22اکتو بر سے یکم نو مبر تک صو بے بھر میں ٹیکس وصولی کے لئے بھر پو ر مہم چلا ئیں گے اور اس مہم کے دو را ن ٹیکس کی عد م ادا ئیگی غیر رجسٹرڈ گا ڑیو ں اور ٹرا نسفر لیٹر پرچلنے وا لی گا ڑیو ں کے خلا ف کا ر وائی کی جا ئے گی۔

لہذا ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے مالکان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز فوری طور پر جمع کروادیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکر ٹیری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن وانسدا دمنشیا ت عبدالرحیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر لز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی ڈائر یکٹر ایڈمن اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س کو بر یفنگ دیتے ہو ئے ڈائر یکٹر جنر ل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتا یا کہ کہ وہ کر ا چی میں ٹیکس نا د ہند گا ن گا ڑیو ں سے ٹیکس و صو لی کر نے کے لئے 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجو کر ا چی میں 38مقا ما ت پر اپنے فرا ئض انجا م دیں گی جبکہ ریجنل ڈائر یکٹر ز نے اپنی سطح پر اس مقصد کے حصو ل کے لئے اپنی ٹیمیں تشکیل دی ہیں انہوں نے مذید بتایا کہ گاڑیوں کے ٹیکس مالکان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی میں نیشنل بنک کی 12 شاخیں واقع عوامی مرکز ٰ شہید ملت ٰ ڈی ایچ اے فیز 1 کلفٹن، ماڈلٰ کالونی ، کورنگی انڈسٹریل ایریا ٰ ایم اے جناح ٰ ڈینسو ہال، سائیٹ ایریا ٰ ناظم آباد ٰ پی آئی ڈی سی ، آئی آئی چندریگر روڈ اور گلشن حدید جبکہ حیدرآباد میں گاڑیوں کا ٹیکس نیشنل بنک کی برانچوں واقع شہباز بلڈنگ اور فاطمہ جناح میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔

اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کما ر چا ولہ نے رو ڈ چیکنگ مہم کے لئے مقرر کئے جا نے وا لے افسرا ن و عملے کوہدایت کی کہ وہ بلا امتیا ز ٹیکس نا د ہند گا ن گا ڑیو ں کے خلا ف کا ر وا ئی کر یں تا کہ کو ئی بھی قا نو ن سے با لا تر نہیں بنے ہم مہم کے دو را ن شا ئستگی کا مظا ہر ہ کیا جا ئے اور کسی سے بھی بد تمیز ی نہ کی جا ئے۔

خلا ف ور زی کر نے وا لو ں کے خلا ف قا نون کے مطا بق کا ر وا ئی کی جائے گی۔ انہو ں نے مز ید ہدا یت کی کہ رو ڈ چیکنگ مہم کے دو را ن ٹر یفک کی رو ا نی میں خلل نہیں ہونا چا ہیے اور ڈیو ٹی کے دورا ن تما م افسرا ن و عملہ نے با قا عدہ یو نیفا رم پہنیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رو ڈ چیکنگ مہم کے دورا ن چنگچی ر کشہ ،آٹو ر کشہ بغیر نمبر پلیٹ کے چلنے وا لی گا ڑیو ں،مشکو ک نمبر پلیٹ یا معیا د پوری کرجانے والی نمبر پلیٹ یا پر انی پلیٹ یا قا نو ن شکنی کے مر تکب نمبر پلیٹ وا لی گا ڑیو ں کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق ایکشن لیا جا ئے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے ایک بار پھر ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی کہ وہ اپنے ٹیکسز اور بقایا جات فوری طور پر ادا کرکے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں