گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ کیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 111 کے ضمنی انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے ڈی ایچ اے گرلز کالج فیز 8، ضلع کراچی جنوبی کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 247 سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 111 سے گورنر سندھ عمران اسماعیل منتخب ہوئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں